• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے مداح کی سیلفی لینے کی فرمائش پوری کردی

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ایک مداح کی فرمائش فوراً ہی پوری کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ن لیگی سپورٹر نے مریم نواز کی ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کیا گیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ عمران خان اس طرح عوام میں آکر دیکھو، تمہیں تمہاری اوقات یاد آجائے گی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز کی گاڑی کو ایک ہجوم نے گھیر رکھا ہے، وہ اس دوران اپنی کار سے اترتی ہیں اور ایک نوجوان کے پاس چل کر جاتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز اُس نوجوان سے موبائل فون لےکر سیلفی بناتی ہیں اور پھر واپس اپنی کار میں بیٹھ جاتی ہیں۔

اس ٹوئٹ کو مریم نواز نے بھی اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کیا اور بتایا کہ جس نوجوان کے ساتھ میں نے تصویر بنوائی، اُس نے پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا، جس پر لکھا تھا میں نے مریم نواز کے ساتھ سیلفی بنوانی ہے۔


قومی خبریں سے مزید