سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ غیر آئینی اقدام مشورے سے آئینی نہیں ہوجاتا۔
لاہور سے جاری بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ غیرآئینی کام کسی کے مشورے پر کرنے سے وہ آئینی نہیں ہوجاتا۔
انہوں نے کہا کہ جرم کی تحقیقات میں سب سے پہلےدیکھا جاتا ہے، اس سے اصل فائدہ کس کا ہوا۔
سابق گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ آرٹیکل 103 کی ذیلی شق 8 کی آئین میں کوئی متبادل شق نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ غیر آئینی استعفیٰ غیر آئینی طور پر منظور کیا گیا، اس کی ایڈووکیٹ جنرل نے بھی تصدیق کی ہے۔