سابق صدر آصف علی زرداری کی تجویز پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ ملک نے ردعمل دیا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران آصف علی زرداری نے اوورسیز کی نشستوں سے متعلق تجویز دی۔
اس پر عالیہ حمزہ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے 31 ارب ڈالرز کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ناممکن ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھینا جاسکے۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے الیکشن کرائیں گے اور امپورٹڈ حکومت سے عوام کو نجات دلائیں گے۔