• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز خود ہی اپنی پشتو پر ہنس پڑیں

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر اکاؤنٹ
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر اکاؤنٹ 

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز صوابی جلسے میں پشتو زبان میں کہے گئے الفاظ پر خود ہی ہنس پڑیں۔

گزشتہ روز مریم نواز کی جانب سے صوابی میں کارکنوں کے ٹھاٹے مارتے سمندر کے درمیان خطاب کیا گیا، یہ اُن کے کامیاب جلسوں میں سے ایک تھا۔

مریم نواز نے اپنے اس جلسے کے دوران کچھ الفاظ پشتو زبان کے ادا کیے جس پر صوابی کے عوام بے حد خوش ہوئے۔

بعد ازاں مریم نواز نے اپنی پشتو بولتے ہوئے کی ویڈیو اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی اور اس ویڈیو پر ہنسنے کے ایموجیز کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری پشتو۔‘

واضح رہے کہ اس ویڈیو میں مریم نواز شریف اپنی، نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے عوام کو سلام کر رہی ہیں۔


قومی خبریں سے مزید