• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف FIA کا منی لانڈرنگ کیس کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ


ایف آئی اے نے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کےخلاف منی لانڈرنگ کیس کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل اعجاز حسن اعوان نے کی۔

اسپیشل جج سینٹرل اعجاز حسن اعوان نےایف آئی اے پراسکیوشن ٹیم کی درخواست کو ریکارڈ کاحصہ بنا دیا۔

تحریری حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ 11 اپریل کو سماعت کے بعد ایف آئی اے نے ٹرائل میں عدم دلچسپی کی درخواست دی ہے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے شہباز شریف اورحمزہ شہباز کے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بننے کے باعث پراسیکیوشن ٹیم کو پیشی سے روکا ہے۔

ایف آئی اے کے اسپیشل پراسکیوٹر نے بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے بذریعہ تفتیشی افسر ایسا کرنے کا کہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید