شمالی کوریا میں کورونا کے پھیلاؤ کی تصدیق کے بعد ملک میں ایمرجنسی لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیاکی رپورٹ کے مطابق، کورین رہنما کم جونگ اون نے کورونا وائرس کے پہلے کیس کے تصدیق ہونے پر ملک میں ایمرجنسی لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، شمالی کوریا کے دارالحکومت پیونگ یانگ میں بخار میں مبتلا مریضوں سے لیے گئے نمونوں میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کا سب ویرینٹ پایا گیا ہے۔
تاہم ، رپورٹ میں کورونا کیسز کی تعداد ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ 2020 میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کے آغاز کے بعد سے شمالی کوریا کی حکومت کی جانب سے سرحدوں پر سخت پابندی عائد ہےاور اب تک ملک میں کسی کورونا کیس کے سامنے آنے کی تصدیق بھی نہیں کی تھی۔