دبئی کے معروف بزنس گروپ کے بانی خلف احمد الحبتور نے کھلے خط میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی کے رکن سینیٹر لنزے گراہم کو پیغام دیا ہے۔
اپنے خط میں انھوں نے عرب ممالک کو ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کے مطالبے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
اماراتی بزنس مین خلف الحبتور نے کہا کہ ہم بخوبی جانتے ہیں کہ ہم پر کیوں حملہ کیا جا رہا ہے، اتحادیوں کے مشورے کے بغیر پورے خطے کو جنگ میں دھکیلا گیا۔
انھوں نے اپنے خط میں کہا کہ امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے عرب ممالک کو ایران پر حملوں پر اکسایا تھا، خدا کا شکرا، عرب امارات اور خلیجی ممالک محفوظ ہیں۔
خلف الحبتور نے کہا کہ اسرائیل کی خاطر امریکی شہریوں اور فوجیوں کی زندگی خطرے میں ڈالنا ٹرمپ اور لنزے گراہم کا انتخاب ہے، اسرائیل کی خاطر، امارات ایسا نہیں کرے گا۔
اماراتی کاروباری شخصیت خلف الحبتور نے کہا کہ سینیٹر لنزے گراہم امریکی سینیٹ کے رکن ہیں مگر کام اسرائیلی کنیسٹ کیلئے کرتے ہیں، لنزے گراہم امریکی عوام کے مفادات سے زیادہ اسرائیل کے مفادات کا دفاع کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں آپ کی حفاظت کی ضرورت نہیں ہے، اپنے نقصان کو ہم سے دور رکھیں، ہم امریکی اسلحہ اربوں ڈالرز کا خریدتے ہیں، احسان جتانے کی ضرورت نہیں۔
اماراتی کاروباری شخصیت خلف الحبتور نے کہا کہ ایرانی تیل پر قبضہ کرکے نیا مشرق وسطیٰ بسانا چاہتے ہیں، ایرانی خطرے سے انکار نہیں، ایران پر بھروسہ بھی نہیں، مگر کھیل گھناؤنا ہے۔ دوسروں کی لڑائیوں کا ایندھن بننا قبول نہیں۔