ایرانی شہر اصفہان میں اسرائیلی اور امریکی حملوں کے دوران مقامی لوگوں کی جانب سے اللّٰہ اکبر کے نعرے لگانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
تازہ اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے ایران پر ایک نئی فضائی حملوں کی لہر شروع کی ہے جس میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حملے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 2 افراد اب بھی ملبے تلے پھنسے ہوئے بتائے جا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حملے کا ہدف اصفہان کے گورنر ہاؤس کی عمارت تھی، حملے کے بعد شہر کے مرکزی تاریخی مقام امام اسکوائر کے قریب سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔
ایرانی میڈیا نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں دھوئیں کے بادل شہر کے اس حصے سے بلند ہوتے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ اس دوران مقامی لوگ اللّٰہ اکبر کے نعرے بھی لگاتے نظر آئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔