فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطابق ایران میں فرانس کے دو شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
فرانسیسی وزارت خارجہ نے گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
جمعرات کو فرانسیسی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معاملے پر پیرس میں ایرانی سفیر کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
جبکہ تہران میں فرانسیسی سفیر زیرحراست افراد تک قونصلر رسائی کی کوشش کررہے ہیں۔
ایران نے گزشتہ روز دو یورپی شہریوں کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا، ایرانی انٹیلی جنس کے مطابق گرفتاریاں ملک کو غیر مستحکم کرنے کے الزام میں کی گئی ہیں۔