• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کور کمانڈر پشاور سے متعلق حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں، آئی ایس پی آر

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کور کمانڈر پشاور سے متعلق سینئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات کو انتہائی نامناسب قرار دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پشاور کور پاکستان آرمی کی ایک ممتاز فارمیشن ہے، اس اہم کور کی قیادت ہمیشہ بہترین پروفیشنل ہاتھوں میں سونپی گئی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ کور کمانڈر پشاور سے متعلق اہم سینئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سینئر قومی سیاسی قیادت سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ ادارے کے خلاف ایسے متنازع بیانات سے اجتناب کریں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پشاور کور دو دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے، افواج کے سپاہی اور افسران وطن کی خود مختاری، سالمیت کی حفاظت جان ہتھیلی پر رکھ کر کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید