وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 17 مئی کو امریکہ کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ امریکی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان بھارت میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے انسداد دہشت گردی ماہرین کے اجلاس میں شرکت کرے گا۔
ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 17 مئی کو امریکہ کے اہم دورے پر روانہ ہونگے، 18 مئی کو امریکا کے سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد 16 مئی کو نئی دہلی میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کی انسداد دہشت گردی اجلاس میں شرکت کرے گا، پاکستانی وفد دفترخارجہ کے اعلیٰ حکام اور ماہرین پر مشتمل ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ افغان حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے، پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستی کا خواہاں ہے۔