لاہور (نیوزرپورٹر)وفاقی ٹیکس محتسب نے شوگر انڈسٹری میں ٹیکس چوری کے ایک بڑے اسکینڈل کو بے نقاب کیا ہے۔،چینی ایسے افراد کو فروخت کرنے کا انکشاف جن میں سے صرف 3 افراد رجسٹرڈ تھے، ایف ٹی او آرڈیننس کی شق (1)9 کے تحت از خود نوٹس پر ہونے والی کارروائی سے 2 ارب 70 کروڑ روپے کی چینی ایسے افراد کو فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے جن میں سے صرف 3 افراد رجسٹرڈ اور قانونی طور پر جائز خریدارتھے۔ دیگر تمام خریدار انکم ٹیکس میں رجسٹر نہ تھے۔ یوں کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری منظرعام پر آئی۔ دوران سماعت ایف بی آر نے معلوم ہوا کہ ایف بی آر کا متعلقہ عملہ کوتاہی کا مرتکب ہوا۔