• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس

سابق وزیر اعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظبی کے حاکم شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی رحلت کے بارے میں جان کر واقعتاً نہایت رنجیدہ ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ وہ پاکستان کے ایک عظیم دوست اور اپنے لوگوں کے صاحبِ بصیرت رہنما تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں شاہی خاندان اور اماراتی عوام کے ساتھ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید