• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین ایکسٹرنل سروس کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سے جرمن حکام نے پاسپورٹ چھین لیا

یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اینرک مورا کو تہران سے واپس برسلز جاتے جرمن حکام نے فرینکفررٹ ائیر پورٹ پر روک کر ان سے ان کا پاسپورٹ اور ٹیلیفون چھین لیا۔

یہ اطلاع اینرک مورا نے خود اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔

انہوں نے بتایا کہ ' تہران سے واپس برسلز جاتے ہوئے فرینکفرٹ کے ہوائی اڈے پر جرمن پولیس نے پکڑ لیا۔ ایک بھی وضاحت نہیں۔ ہسپانوی سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے سرکاری مشن پر یورپی یونین کا ایک اہلکار۔ میرا پاسپورٹ اور فون نکال لیے'۔

یاد رہے کہ اینرک مورا یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس میں ڈپٹی سیکٹری جنرل ہونے کے علاوہ یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل کی جانب سے ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کے مذاکرات کیلئے کو آرڈینیٹر کے فرائض بھی ادا کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید