• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاستدان دین کی غلط تشریحات سے گریز کریں ،مولاناامجدخان

لاہور (نیوزرپورٹر)جامع مسجد رحمانیہ کے مہتمم اور مرکزی ڈپٹی جنر ل سیکرٹری جے یو آئی صاحبزداہ مو لانامحمد امجد خان نے کہا ہے کہ سیا ستدان دین کی غلط تشریحات کرنے سے گر یز کریں، اسلامی تعلیمات کی غلط انداز میں تشریح کر کے عوام کو گمراہ کر نے والے اپنے ایمان کی خیر منا ئیں۔ وہ جامعہ رحمانیہ میں ہفتہ وار محفل ذکر میں شرکا ءسے گفتگو رہے تھے۔ انہو ں نے کہا کہ قرآ ن کادامن تھام لیا جائے تو تمام مشکلات ختم ہو سکتی ہیں۔
لاہور سے مزید