• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرغزستان میں پاکستانی طلباء وطالبات کو تحفظ فراہم کیاجائے، انجمن طلباء اسلام

لاہور(خبرنگار)انجمن طلبہ اسلام کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی رکن مشاورت محمد اکرم رضوی نے کرغزستان میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کرغزستان میں مقیم پاکستانی طلبہ و طالبات کا تحفظ فوری یقینی بنائے۔موجودہ حالات میں ہر پاکستانی سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔کرغزستان میں محصور 11ہزار طلبہ و طالبات سفارتی امداد کے منتظر ہیں۔حکومت انہیں سیکورٹی فراہم کرے ،انہوں نے کہا موجودہ حکمرانوں کی غیرت و حمیت مر چکی ہے ۔