• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں میں غذائیت کی کمی افزائش کا رکنا، تبادلہ خیال

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزرا صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت پی ایم یو میں بچوں میں غذائیت کی کمی اور افزائش کا رک جانا کے حوالہ سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ہیلتھ انڈیکٹرز، بچوں میں غذائیت کی کمی، دیگر صحت کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ سرکاری سکول کے تمام بچوں میں غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کرنے کا جلد پلان بنالیا جائے گا ۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ بچوں کی غذائیت اور صحت پر مطلوبہ اہداف کیلئے ڈی جی ہیلتھ آفس میں نیوٹریشن ونگ قائم کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں تعینات نیوٹریشنسٹس اور نیوٹریشن ہیلتھ ایڈوائزرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔اجلاس میں ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل، پی ڈی آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر خلیل سخانی، ڈاکٹر عروج گیلانی اور رہنما سائرہ افتخار نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید