• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہو ر میں انفرااسٹرکچر کو بہتر بناناضروری ہے، سیکرٹری بلدیات

لاہور(خصوصی رپورٹر)سیکرٹری بلدیات پنجاب میاں شکیل احمد و کمشنر زید بن مقصود کی زیر صدارت ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ ترقیاتی کاموں کی ہوم ورکنگ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری بلدیات نے کہا کہ لاہور کی ضروریات آبادی کے پیش نظر بنیادی انفراسٹرکچر کو بہتر کرنا ناگزیر ہے۔ کمشنر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی اولین ترجیح شہری سہولیات فراہمی اور ترقیاتی کام ہیں ۔ اجلاس میں ڈی سی ، ڈی جی ایل ڈی اے ، ایم ڈی واسا غفران احمد اوردیگرشریک ہوئے۔