• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں جلد ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا، عوام کو نہ صرف مہنگائی سے نجات دلائی بلکہ روز گار کے مواقع بھی میسر آ رہے ہیں، اشیاءخوردو نوش کی قیمتوں میں مسلسل کمی آ رہی ہے، جس طرح روٹی کی قیمت میں کمی کی ہے۔