پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایک اشارہ کیا تو شہر میں آگ لگ جائے گی۔
سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ آئندہ ہمارے ساتھ ایسی حرکت کی تو ہم ہر شہر میں احتجاج کریں گے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم ابھی مقصود چپڑاسی اور پاپڑ والے کو نہیں بھولے، عمر چیمہ کو کہتا ہوں کہ سڑک پر کرسی میز لگائیں آپ اب بھی گورنر ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو رہا ہے، پنجاب کا مقدر کیا ہے، ایڈونچر کرنے والے اب خود بھی پچھتا رہے ہیں، یہ باپ بیٹا جلد ہی جیل جائیں گے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ مریم نہیں چاہتی تھی کہ ان کا چچا اور کزن اقتدار میں آئے، چچا اور کزن نہیں چاہتے کہ باپ بیٹی اقتدار میں آئیں۔
پی ٹی آئی کی اقلیتی رہنما شنیلا رتھ نے کہا کہ مسیحی برادری کو مہرہ بنایا گیا، مسیحی کمیونٹی پر امن کمیونٹی ہے، 2013 میں خواجہ صاحب نے اس گراؤنڈ میں جلسہ کیا تھا۔
شنیلا رتھ نے کہا کہ آج ہمارے خلاف جلسہ روک کر سازش کی گئی، سی ٹی آئی گراؤنڈ چرچ نہیں، اسپورٹس گراؤنڈ ہے۔