پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے سرکاری رہائش گاہ خالی نہ کرنے کے معاملے پر وضاحت کردی۔
ایک بیان میں پرویز خٹک نے کہا کہ سرکاری رہائش گاہ چھوڑ کر جس گھر میں منتقل ہونا ہے وہ 25 مئی کو خالی ہوگا، اُس وقت موجودہ رہائش گاہ چھوڑ دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں 25 مئی تک گھر خالی کرنے کا وقت مانگا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ جب میں وزیر بنا تھا، سرتاج عزیز کا گھر خالی ہونے کےلیے میں نے 4 ماہ تک انتظار کیا تھا۔