• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں کو کمزور اور بے خبر سمجھنے والے عقل کے اندھے ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی (آئی این پی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اداروں کو کمزور اور بے خبر سمجھنے والے عقل کے اندھے ہیں، 17اور 18مئی سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کر دی جائیں گی،جو کھڈا اور سازش عمران خان کیلئے بنائی گئی تھی اس میں اپوزیشن خود گر گئی ہے،زرداری نے ن لیگ سے پرانا قرضہ بمعہ سود واپس لیا ہے، 4 دن کی لندن یاتران لیگ سے مزید غلط فیصلے کرائے اور مزید پھنسائے گی،ملک کو ڈیفالٹ کرائے گی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید کا کہناتھا کہ جس وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پر منی لانڈرنگ پر فرد جرم آج عائد ہونے تھی اسے طاقت اور بہانے کے زور پر ملتوی کیا جائے، ڈی جی ایف آئی اے ثنااللہ عباسی کو اسلئے ہٹایا گیا کیونکہ انہوں نے حمزہ اور شہباز کے منی لانڈرنگ کے کیسز واپس لینے سے انکار کر دیا تھا، جس نیب کے قانون کی زد میں اپوزیشن لیڈر آتے ہیں اسے ختم کیا جا رہا ہے ، آئندہ 15دن سیاست میں بہت اہم ہونگے ، اگر 15مئی کو فیصل آباد اور 20مئی کو ملتان کا جلسہ بھی نہ کرنے دیا گیا تو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان 20مئی سے پہلے بھی ہو سکتا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید