لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری کے احکامات کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے انہیں دوبارہ نوٹس جاری کردئیے۔لاہور ہائیکورٹ کے 5 رکنی بنچ نے 12 مئی کی سماعت کاحکم نامہ جاری کیا۔حکم نامے کے مطابق اپیل کی سماعت کے دوران حمزہ شہباز کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا، انصاف کے تقاضوں کے لیے حمزہ شہباز کو دوبارہ نوٹس جاری کر دئیے گئے۔لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کی جانب سے پیش ہونے کا حتمی موقع ہے۔حکم نامے کے مطابق تحریک انصاف کے وکیل کو اپیل اور بیان حلفی میں ضروری ترمیم کی اجازت دے دی گئی ۔