• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی میں گزشتہ روز سال کا گرم ترین دن رہا، بھارتی میڈیا

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں گزشتہ روز رواں سال کا گرم ترین دن کا ریکارڈ بن گیا، جہاں پر درجہ حرارت 44.2 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں گزشتہ روز درجہ حرارت معمول سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہا۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق نئی دہلی میں آج ہیٹ ویو کی صورتحال میں مزید شدت ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب میں ہریانہ کے اوپر موجود سائیکلونک سرکولیشن پری مون سون سرگرمیاں پیدا کرے گا۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا کہ پری مون سون کے باعث بھارت میں گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید