• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک ڈیفالٹ ہونے جارہا ہے ادارے مداخلت کریں، شیخ رشید

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ  ملک ڈیفالٹ ہونے جارہا ہے ادارے مداخلت کریں، قومی حکومت بنائیں، ٹیکنوکریٹ وزیراعظم لائیں اور ستمبر میں الیکشن کروائیں۔

فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ فیصل آباد کو ڈالر کا پتا تھا اس لیے یہاں کا ممبر 25 کروڑ میں فروخت ہوا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف قوم کو الیکشن کی تاریخ دو، شہباز شریف قوم سے خطاب کرو اور بتاؤ کہ آئی ایم ایف کے پاس جا رہے ہو یا نہیں، ملک کے ایک ماہ میں 6 ارب ڈالر کم ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دو وزیر خارجہ، دو وزیر داخلہ، دو وزیراعظم اور دو وزیر پیٹرولیم ہیں۔

قومی خبریں سے مزید