• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلڈرن ہسپتال میں خسرہ ،چکن پاکس اور تشنج سے متاثرہ 17 بچے رپورٹ

ملتان (سٹاف رپورٹر) چلڈرن ہسپتال میں 2 روز میں خسرہ ،چکن پاکس اور تشنج سے متاثرہ 17 بچے رپورٹ ہوئے ہیں ،چلڈرن ہسپتال میں ملتان کی رہائشی 8 ماہ کی راحیلہ ، غوث آباد کے10 ماہ کے عمران،9ماہ کے رحمان،6 ماہ کےمحمود علی،شجاع آباد کی ڈیڑھ سالہ عائشہ،ڈیرہ اسماعیل خان کی 2 سالہ عنیہ ،ڈیرہ غازی خان کے9 ماہ کے عدنان، 3سالہ فاطمہ ،ملتان کے 5ماہ کے عبدالمومن، ڈیڑھ ماہ کے سلمان اور 6 ماہ کے رابیل کو خسرہ کی وجہ سے داخل کروایا گیا،اسی طرح ملتان کی رہائشی 7سالہ نور فاطمہ ، ضلع پاک پتن کے رہائشی 10 سالہ رحمت اللہ، ملتان کے رہائشی 3سالہ علی رضا اور جام پور کے 7سالہ عبداللہ کو چکن پاکس مرض میں مبتلا ہونے پر داخل کیا گیا ۔
ملتان سے مزید