• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان سے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ پاکستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام

فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان سے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے افغان اداروں نے کارروائی کے دوران تین اسمگلروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

اس سلسلے میں پاک افغان بارڈر پر پاکستانی اداروں نے بھی نگرانی اور چیکنگ کا نظام انتہائی صاف کر دیا ہے۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جدید اسلحہ سے بھرا ٹرک پکڑا گیا اسلحہ کا ٹرک پاکستانی حدود میں داخلے سے پہلے افغان صوبے غزنی میں پکڑا گیا۔ 

افغان وزارت داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق غزنی ضلع قرہ باغ میں کارروائی کے دوران اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ 

عسکری ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان افغان شہری ہیں۔ جن سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ملزمان سے تحقیقات کے سلسلے میں پاکستانی سرکاری ادارے بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید