• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منحرف اراکین ریفرنس: PTI نے بیان حلفی و جواب الجواب کی دستخط شدہ کاپی جمع کرادی

منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نےالیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں بیان حلفی اور جواب الجواب کی دستخط شدہ کاپی جمع کرادی۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں وکیل فیصل چوہدری اور اظہر صدیق پیش ہوئے جبکہ منحرف ارکان کی طرف سے وکیل سلمان اکرم راجہ، میاں فیصل اور خالد اسحاق پیش ہوئے۔

گزشتہ سماعت میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے جواب الجواب کی دستخط شدہ تحریری کاپی اور عمران خان کا بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

منحرف ارکان کے وکیل شہزاد شوکت کا کہنا ہے کہ ہمیں پی ٹی آئی کے جواب الجواب پر دلائل دینے تھے، کمیشن نے گزشتہ سماعت پر جواب الجواب کی دستخط شدہ تحریری کاپی جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

شہزاد شوکت نے کہا کہ آج ہمیں پی ٹی آئی نے نیا جواب الجواب دیا ہے، سابقہ جواب الجواب کا کیا مستقبل ہے؟کمیشن ہدایت کرے کہ سابقہ جواب الجواب کی دستخط شدہ کاپی دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے بیان حلفی کی کاپی اس سابقہ جواب الجواب کے ساتھ جمع کرائی جائے، اس نئے جواب الجواب کو مسترد کیا جائے، پی ٹی آئی کمیشن کو کہہ رہی ہے کہ 25 ارکان کو سزا دی جائے۔

قومی خبریں سے مزید