• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات جلسہ، کس تصویر نے مریم نواز کا دل موہ لیا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے گزشتہ روز گجرات میں کیے گئے جلسے سے وائرل ہونے والی ایک تصویر نے ن کی نائب صدر مریم نواز کا دل موہ لیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی جانب سے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ضعیف کارکن، مسلم لیگ ن کے حمایتی شخص کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔

اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لاغر، ضعیف سا کارکن اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر جوش ولولے کے ساتھ ایک بانس پر چڑھ کر خطاب سُن رہا ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اس تصویر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اس تصویر نے میرا دل لے لیا ہے،‘ اور ساتھ میں دل کا ایموجی بھی بنایا ہے۔

قومی خبریں سے مزید