• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈیو پاکستان راولپنڈی کے سیکڑوں درخت کیوں کٹوائے گئے؟ عرفان صدیقی کا فیصل جاوید کے نام خط

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کے نام خط لکھ دیا۔

خط میں عرفان صدیقی نے کہا کہ ریڈیو پاکستان راولپنڈی میں سیکڑوں درخت کٹوا دیے گئے ہیں، معاملے کا فوری جائزہ لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان راولپنڈی کی حدود میں سیکڑوں قیمتی درخت اونے پونے داموں بیچ دیے گئے ہیں۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ یہ سنگین معاملہ زیرِ بحث لانے کے لیے اگلے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا جانا چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ رابطے پر ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے بتایا کہ مالی بحران کے سبب درخت نیلام کیے۔

عرفان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ اس جرم کے ذمہ داروں کا تعین کر کے انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے، بلین ٹری کا ڈھنڈورہ پیٹنے والوں کے اس ماحول دشمن اقدام کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید