وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل بلالیا، اجلاس میں دو اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی سربراہی میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں دو آپشنز رکھے جائیں گے، جن ایک فوری انتخابات کروانے جبکہ دوسرا سخت فیصلوں کا ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ کل تمام اتحادی جماعتوں سے ان دو آپشنز پر رائے لی جائے گی۔