• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی ٹانگیں ہلنا شروع، مئی میں الیکشن کی تاریخ مل جائے گی، عمران اسماعیل

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کی اب ٹانگیں ہلنا شروع ہوگئیں، لگتا ہے مئی گزرنے سے پہلے الیکشن کی تاریخ مل جائے گی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران عمران اسماعیل نے کہا کہ موجودہ حکومت پیسے خرچ کرچکی، بجٹ دینے کے قابل نہیں، حکومت میں صلاحیت نہیں، یہ لندن بھاگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرد ہو تو الیکشن کراؤ، حکومت الیکشن کروانے کے لیے تیار نہیں ہے، مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے الیکشن ضروری ہیں۔

سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ تمام ایجنسیاں حکومت کے پاس اور شواہد ہم سے مانگ رہے ہیں، بینظیر بھٹو نے بھی جان کے خطرے کا کہا مگر ان سے شواہد مانگے گئے، عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمے دار موجودہ حکومت ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ منتخب اپوزیشن لیڈر ہیں، سندھ حکومت تحریک انصاف کو ہراساں کر رہی ہے۔

عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ پولیس چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر رہی ہے، رات 2 بجے حلیم عادل شیخ گھر پر چھاپا مارا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے قائد ایم کیو ایم اپنی رابطہ کمیٹی کو لندن بلاتا تھا، اب نواز شریف وزیراعظم سمیت پوری کابینہ کو لندن بلاتا ہے۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت کی اب ٹانگیں ہلنا شروع ہوگئی ہیں، وزیر اعظم کے بیرون ملک دورے شارٹ ٹرم عیاشیوں کے سوا کچھ نہیں۔

قومی خبریں سے مزید