• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں دریائے گاج پر بننے والا گاج ڈیم 7 سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت آبی وسائل نے بتایا کہ کافی فنڈز کے باعث سال 2015ء میں گاج ڈیم مکمل نہیں ہوسکا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اس کے بعد گاج ڈیم کی مدت تکمیل 2018ء تک بڑھا دی گئی، تاہم معاہدہ ٹھیکیدار کی غفلت کے باعث 28 ستمبر 2018ء کو ختم کردیا گیا۔

قومی اسمبلی میں وزارت آبی وسائل نے جواب دیا کہ سندھ میں سال 2015ء میں مکمل ہونے والا گاج ڈیم اب 2024ء میں مکمل ہوگا۔

وزارت آبی وسائل نے مزید بتایا کہ گاج ڈیم کا تعمیراتی کام دوبارہ شروع کردیا گیا ہے، 46 ہزار 989 ملین روپے کی مختص کی گئی ہے۔

جواب میں یہ بھی بتایا گیا کہ گاج ڈیم کا 40 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے، سال 24-2023 تک مطلوبہ فنڈز ملے تو گاج ڈیم 2024ء میں مکمل ہوجائے گا۔

قومی خبریں سے مزید