اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 55 ارب 48 کروڑ روپے کی سبسڈی کی منظوری دے دی۔
اسلام آباد میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔
ای سی سی اعلامیے کے مطابق یکم تا 15 مئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے پر سبسڈی دی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو سبسڈی کی مد میں 55 ارب 48 کروڑ کی رقم دی جائے گی۔
ای سی سی نے اس دوران 2 لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کی سمری کی بھی منظوری دی۔
ای سی سی اعلامیے کے مطابق کھاد حکومتی بنیادوں یا موخر ادائیگیوں پر درآمد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔