• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل کی قیمتیں تبدیل نہ کرنا غلط فیصلہ ہے، معاشی تجزیہ کار محمد سہیل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

معاشی تجزیہ کار محمد سہیل نے تیل کی قیمتیں تبدیل نہ کرنے کے حکومتی فیصلے کو غلط قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں محمد سہیل نے کہا کہ تیل کی قیمتیں تبدیل نہ کرنے کے غلط فیصلے کی بڑی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سال روپے کے لیے بدترین رہے، پاکستانی روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے 194 روپے 18 پیسے ہے جو تاریخ کی کم ترین سطح ہے۔

معاشی تجزیہ کار نے مزید کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 2 فیصد کم ہو کر 17 مہینوں میں کم ترین ہے، سال 2017 میں 100 ارب مارکیٹ کی مالیت گھٹ کر 36 ارب روپے ہوگئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹی بلز کا شرح سود 15 اعشاریہ 12 فیصد ہے، ان پر شرح سود 3 ماہ میں 4 اعشاریہ 50 فیصد بڑھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید