• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا دن، انڈیکس میں 58 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا، 100 انڈیکس میں 58 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے سے 42 ہزار 726 پوائنٹس پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج کاروباری حجم 19 کروڑ 79 لاکھ شیئر رہا جبکہ بازار حصص کے کاروبار کی مالیت 6 ارب 17 کروڑ روپے رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ارب بڑھ کر 7 ہزار 85 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید