• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ جلد عراق میں ملاقات کریں گے

ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ جلد عراق میں ملاقات کریں گے۔

اس حوالے سے ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے رکن پارلیمنٹ جواد کریمی قدوسی نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے جلد عراق میں ملاقات کریں گے۔ 

جواد کریمی قدوسی کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے اور یمن کے بحران جیسے علاقائی معاملات پر بات ہوگی۔ 

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ ایران، سعودی عرب کے درمیان گزشتہ سال براہ راست بات چیت شروع ہوئی تھی اور دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور اپریل میں بغداد میں ہوا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید