وزیر خارجہ بلاول بھٹو تین روزہ امریکی دورے پر نیویارک پہنچ گئے۔ بلاول بھٹو زرداری آج امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان اور امریکی وزرائے خارجہ دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور صدر اقوام متحدہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو آج گلوبل فوڈ سیکیورٹی اجلاس میں شرکت کرینگے، جمعرات کو سلامتی کونسل کی کھلی کچہری میں شریک ہوں گے۔
دورہ امریکا میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو اٹلی اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔