امریکی صدر جو بائیڈن جمعرات کو فن لینڈ کے صدر اور سوئیڈن کی وزیراعظم کی میزبانی کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں رکنیت سے متعلق درخواستوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اس حوالے سے صدر بائیڈن کے پریس سیکریٹری نے کہا ہے کہ ملاقات میں اس کے علاوہ عالمی مسائل اور یوکرین کیلئے تعاون کے سلسلے میں قریبی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر بھی بات ہوگی۔