• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک عدم اعتماد، وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزراء کو فارغ کردیا

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے وزراء کو کابینہ سے فارغ کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے مشیر اور پارلیمانی سیکریٹری کو بھی فارغ کیا گیا ہے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایڈوائس جاری کردی۔

میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے فارغ کئے گئے صوبائی وزراء میں بی اے پی کے نوبزادہ طارق مگسی اور مٹھا خان شامل ہیں۔

صوبائی کابینہ سے پی ٹی آئی کے مبین خان خلجی، مشیر نعمت اللہ زہری، اے این پی کے ملک نعیم بازئی کو فارغ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری شاہینہ کاکڑ کو بھی بلوچستان کابینہ سے فارغ کردیا گیا ہے۔

محکمہ ایس اینڈ جی اےڈی سے کچھ دیر میں نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سردار یار محمدرند کو پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

عمران خان نے نصیب اللہ مری کو بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید