• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور میں پارکوں کا قیام، داخلی اور دیگر مقامات کی تزئین و آرائش کی منظوری

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپور میں مختلف پارکس کے قیام، شہر کے انٹر ی پوائنٹس اور دیگر مقامات کی تزئین و آرائش اور لینڈ سکیپنگ کے کاموں کی منظوری دے دی گئی ہے جس پر 12کروڑ 80لاکھ روپے لاگت آئے گی۔یہ منظوری بورڈ آف ڈائر یکٹرز پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے چیئر پرسن پی ایچ اے و ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمدشعیب اویسی کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس برائے سالانہ اے ڈی پی سکیم 2016-17ء کے تحت دی گئی۔ اجلاس میں ڈی سی او و ڈائر یکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈاکٹر احتشام انور مہار اور دیگر ممبران مو جود تھے ،ڈائریکٹر جنرل پا رکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈاکٹر احتشام انور مہار نے بتا یا کہ  بہاولپور شہر میں دو مقامات پر فوڈ سٹریٹس بنائی جا ئیں گی جس میں ایک کمر شل ایریا سیٹلائٹ ٹاؤن جبکہ دوسری فوڈ سٹریٹ دو رکنی کمیٹی کی سفارش پر جگہ کا تعین کرنے کے بعدبنائی جا ئے گی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ملتان چوک تا بہاولپور سٹی اور اعظم چوک کی تزئین و آرائش اور لینڈ سکیپنگ کے کام کرائے جائیں گے جن پر مجموعی طورپر 3کروڑ 60لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ اسی طر ح بہاولپور سٹی میں ایڈ ونچر پارک تعمیر کیا جا ئے گا جس کا تخمینہ لاگت 3کروڑ روپے،پی ایچ اے نرسری کے قیام کیلئے 1کروڑ روپے کا تخمینہ لاگت لگا یا گیا ہے۔بہاولپور شہر میں چلڈرن پارک کی تعمیر کی جا ئے گی اس منصوبہ پر 3کروڑ روپے، فوڈ سٹریٹس کے قیام کیلئے 1کروڑ 50لاکھ روپے اور شاہدرہ پارک میں ٹریکٹر اور واٹر با ؤ زر کا پارکنگ شیڈ تعمیر کیا جا ئے گا جس کا تخمینہ لاگت 70لاکھ روپے ہے۔
تازہ ترین