سپریم کورٹ نے گزشتہ 6 ہفتوں کے دوران ECL کی فہرست سے نکالے جانے والوں کے نام طلب کر لیے ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطابندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر علی اکبر اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بینچ نے ازخود نوٹس کی سماعت کی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے ریمارکس میں کہا گیا ہے کہ ای سی ایل پر نام ڈالنے اور نکالنے کا طریقہ کار اگر بدلا ہے تو عدالت کے سامنے رکھیں۔
عدالت نے کہا کہ 6 ہفتے میں جن افراد کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے ہیں ان ناموں کی فہرست بھی فراہم کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ حکومت کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، سابق وزیراعظم شاہد خاقان اور احسن اقبال کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے۔
گزشتہ ماہ وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) سے نکال دیئے گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے نام بھی ای سی ایل سے خارج کردیئے گئے ہیں۔