• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد کا باورچی اللّٰہ ڈنو دہشتگرد کیسے بنا ؟، تحقیقاتی رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدر بم دھماکے کا مرکزی ملزم حیدر آباد کا باورچی نوجوان اللّٰہ ڈنو دہشت گرد کیسے بنا، تحقیقاتی رپورٹ میں مزید کچھ نئے اہم انکشافات سامنے آگئے۔

کراچی بم دھماکوں کی تحقیقات میں اہم انکشاف یہ بھی سامنے آیا ہے کہ مِسنگ پرسن کے احتجاج میں شامل بے روزگار نوجوان سندھودیش روولیوشنری آرمی(ایس آر اے) کا ٹارگٹ ہیں۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق بے روزگار، کم تعلیم یافتہ نوجوانوں کا مظاہروں میں انتخاب کیا جاتا ہے،  نوجوانوں کے انتخاب اور مائل کرنے کا کام چانڈیو برادری کے عاقب اور شازیہ کرتے ہیں۔

تحقیقاتی ذرائع نے بتایا کہ چانڈیو برادری کے دونوں افراد سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعے رابطے کرتے ہیں۔

تحقیقات میں بتایا گیا کہ ایسا ہی ایک نوجوان اللّٰہ ڈنو حیدرآباد میں باورچی تھا، مِسنگ پرسن مظاہرے میں شرکت کیلئے گیا تھا، اللّٰہ ڈنو کی ذہن سازی کرکے دہشت گردی کیلئے آمادہ کیا گیا۔

تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اللّٰہ ڈنو کو دہشتگردی کے احکامات اصغر نامی شخص نے دیئے، اصغر کی جانب سے اللّٰہ ڈنو کو احکامات کے شواہد بھی تحقیقات کا حصہ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید