• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڈنی میں عید ملن پارٹی، آسٹریلین کمیونٹی کامل خان کی شکر گزار

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کی تاریخ میں پہلی بار عید مِلن پارٹی کا اہتمام کرنے پر آسٹریلین کمیونٹی نے کامل خان کا شکریہ ادا کیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہوکلے نے کامل خان کو اس شاندار عید مِلن پارٹی کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے کہا کہ آج ہم کامل خان کی وجہ سے عیدالفطر کی اہمیت کے بارے میں جان رہے ہیں اور اسلام کے اس تہوار کو جس جوش اور ولولے سے دنیا بھر منایا جاتا ہے اسی طرح آسٹریلیا میں بھی منایا جا رہا ہے۔

پاکستان کے ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامل خان نے ایس سی جی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں عید مِلن پارٹی کا اہتمام کر کے پاکستانیوں اور امت مسلمہ کے سر فخر سے بلند کر دیے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر وقار یونس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا اور آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا شکریہ جنہوں نے پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستان میں کرکٹ شائقین اور کھلاڑیوں کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی۔

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی کا کہنا تھا کہ کامل خان پچیس سال سے میرے دوست ہیں ،عید مِلن پارٹی کے انعقاد پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید