کراچی کے علاقے ڈیفنس بخاری کمرشل میں ایک لڑکی کو 3 لڑکیوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
متاثرہ لڑکی نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ کیفے میں 2 ٹک ٹاکرز سمیت 3 لڑکیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا، ان کا ساتھی لڑکا کھڑا دیکھتا رہا، ان لوگوں نے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
متاثرہ لڑکی نے ویڈیو میں ملزمان کے خلاف سخت کارروائی اور انصاف کا مطالبہ کیا اورکہا کہ وہ اور اس کی دوست برطانوی شہری ہیں، وہ کیس واپس نہیں لینا چاہتیں۔
متاثرہ لڑکی نے مزید کہا کہ ان کی مدد کی جائے، حملہ کرنے والی لڑکیوں کو وہ جانتی ہیں۔
یکم جولائی کو ڈیفنس بخاری کمرشل کے کیفے میں خاتون پر تشدد کرنے والے ملزمان اب تک گرفتار نہیں کیے جاسکے۔