پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سابق سینیٹر عبدالقیوم سومرو جے یو آئی میں شامل ہوگئے۔
عبدالقیوم سومرو نے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
عبدالقیوم سومرو سابق صدر آصف علی زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری بھی رہے ہیں۔
ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو سندھ کے سابق صوبائی وزیر مذہبی امور رہ چکے ہیں۔