• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کے آج دورۂ کراچی کا امکان

وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ مختلف وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف شپ یارڈ کا دورہ اور تقریب میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم تاجروں اور (ن) لیگ کے وفود سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم کے دورۂ کراچی کے موقع پر کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر خصوصی اجلاس بلائے جانے کا بھی امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید