• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل خان سے طلاق، سیما خان نے انسٹاپر اپنا نام بدل لیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکار اور فلمساز سہیل خان سے طلاق کے بعد سیما خان نے اپنا نام انسٹاگرام پر تبدیل کرلیا ہے۔

سیما خان نے 24 سالہ شادی کے بعد 13 مئی کو ممبئی کی فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر کی اور اب انہوں نے انسٹا گرام پروفائل سے ’خان‘ کا لفظ ہٹادیا ہے۔

سہیل خان اور سیما خان نے 1998ء میں شادی کی تھی، جن کے درمیان تلخیاں بڑھیں، دونوں ہی کچھ عرصے سے الگ رہ رہے ہیں۔

سیما خان نے طلاق کی درخواست دینے کے بعد سوشل میڈیا پروفائل پر اپنا درمیانی نام تبدیل کرلیا، وہ پہلے ’سیما خان76‘ کے نام سے انسٹا گرام پر تھیں، اب اکاؤنٹ پر نام سیما کرن ساجدھے نمایاں ہے۔

سہیل خان اور سیما نے طلاق کی درخواست فیملی کورٹ میں ایک ساتھ جمع کرائی اور اس بات کو آخری وقت تک یقینی بنایا کہ کسی کو بھی ان کے اقدام کا پتا نہ چلے۔

ایک انٹرویو میں سیما خان نے تصدیق کی تھی کہ ان کی سہیل خان کی شادی روایتی نہیں تھی، بس بات یہ ہے کہ جب آپ بڑے ہوجاتے ہیں تو آپ کے رشتے بدل جاتے ہیں اور مختلف سمتوں میں چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں اس حوالے سے معذرت خواہ نہیں کیونکہ ہم اپنے بچوں کے ساتھ خوش تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید