• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرو: اسد عمرکا مطالبہ


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے حکومت سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ حکومت الیکشن کی تاریخ دے اور معاملہ حل کرے، ‏شہباز شریف پر ترس آرہا ہے، ان کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے، ‏شہباز شریف کو یہ سمجھ نہیں آرہی کہ اسے کس نے لا کر بٹھا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  گزشتہ رات بنی گالا میں پولیس کی بھاری نفری اور قیدیوں کی وین سمیت متعدد گاڑیاں آئیں، پولیس کا موقف تھا سیکیورٹی سروے کرنے آئے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ کہا گیا کہ عمران خان کو تھریٹ ہے سیکیورٹی کے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے، حکومت سوچ رہی ہے ایسے ہتھکنڈوں سے ہم ڈر جائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی سیکیورٹی حکومت کی ذمے داری ہے، ‏غیر حکومتی شخصیت کی حفاظت حکومت کرسکتی ہے تو عمران خان کی کیوں نہیں؟

اُنہوں نے کہا کہ حکومت جتنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، اتنا ردعمل آئے گا، حکومت کے پاس نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ انتخابات کرائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ ‏قیادت نے کیا ڈرنا ہمارا کوئی ورکر بھی ڈرنے والا نہیں، ‏تحریک انصاف پر امن سیاست پر یقین رکھتی ہے لیکن اگر عمران خان کے خلاف کچھ ہوا ملک میں رد عمل کا ذمہ دار حکومت ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید