مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سابقہ وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔
ن لیگی رہنما ملک احمد خان اور عطا اللہ تارڑ نے اس حوالے سے پارٹی اور حکومتی موقف بیان کیا۔
ملک احمد خان نے کہا کہ حکومت کا شیریں مزاری کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں، اُن پر زمین پر قبضے کے الزامات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، جعلی کاغذ تیار کر کے زمین پر قبضہ کیا گیا۔
عطا اللہ تارڑ نے اس حوالے سے کہا کہ اینٹی کرپشن پنجاب میں شیریں مزاری کیخلاف مقدمہ درج تھا، سابقہ وفاقی وزیر پر تشدد کے جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شیریں مزاری کو خواتین اہلکاروں نے عزت و احترام سے گاڑی سے نکالا۔